Home      View in Table       

Sections Pages:   1  2  3  4

:153
Beauty Of Nature Lalazar Kaghan Valley
:152
1978 کا ایک روپیہ
:129
Lalazar Naran
:130
Heros and Heroines of today's world.
:10
Spain introduces Digital Nomad Visa for Pakistanis at Rs21,500

https://arynews.tv/spain-digital-nomad-visa-for-pakistan-how-to-apply-and-total-cost/
:126
:18
:19
:25
خدا کرے میری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو

یہاں جو پھول کھلے وہ کِھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو

یہاں جو سبزہ اُگے وہ ہمیشہ سبز رہے
اور ایسا سبز کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو

گھنی گھٹائیں یہاں ایسی بارشیں برسائیں
کہ پتھروں کو بھی روئیدگی محال نہ ہو

خدا کرے نہ کبھی خم سرِ وقارِ وطن
اور اس کے حسن کو تشویش ماہ و سال نہ ہو

ہر ایک خود ہو تہذیب و فن کا اوجِ کمال
کوئی ملول نہ ہو کوئی خستہ حال نہ ہو

خدا کرے کہ میرے اک بھی ہم وطن کے لیے
حیات جرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو
احمد ندیم قاسمی
:26
:27
:32
:34
:35
نظر کا نور، کسی قلب کا قرار تھے ہم
جو روح میں بھی اتر جائے ایسا پیار تھے ہم

کبھی وہ چاندنی راتوں میں بیٹھنا چھت پر
کہ جیسے چاند ستاروں کے رازدار تھے ہم

کسی کی صبح ہمیں دیکھنے سے ہوتی تھی
کسی نظر کا سر شام انتظار تھے ہم

خدا نے ہم کو بہت شوق سے بنایا تھا
وفا تھے، پیار تھے، عزت تھے، اعتبار تھے ہم

غم حیات نے الجھا دیا ہمیں ورنہ
وفا بھی جس پہ کرے ناز ایسے یار تھے ہم

محبتوں کی نمو میں نمی ضروری تھی
ترے فراق کے موسم میں اشکبار تھے ہم

خدا ہی جانے کہ تعبیر اس کی کیا ہوگی
کہ خواب میں کسی دریا کے آر پار تھے ہم

خیال اونچے تھے لیکن مزاج دھیما سا
تھے خاکسار مگر خاک کا وقار تھے ہم

کس اہتمام سے مٹی میں سو گئے جا کر
یہ کس سے ملنے کو مدت سے بے قرار تھے ہم

نجم الاکرام قاضی
:36
جو منظر دیکھتی ہیں آنکھیں وہ کیوں افسانے ہو جاتے ہیں
اور ساتھ رہے جو بچپن سے وہ کیوں انجانے ہو جاتے ہیں

جب وقت گزرتا جاتا ہے مٹی سونا بن جاتی ہے
یاروں کے ساتھ جو گزرے تھے وہ دور سہانے ہو جاتے ہیں

جب زلف کی گرہیں کھلتی ہیں اور حسن کا جادو چلتا ہے
جو اپنی عقل پہ نازاں ہوں وہ بھی دیوانے ہو جاتے ہیں

ہم جن سے الگ ہو جانے کو اک لمحہ سوچ نہیں سکتے
وہ کیسے اترتے ہیں دل سے اور پھر بیگانے ہو جاتے ہیں

دستور محبت میں شامل کیا ملنا اور بچھڑنا ہے
ہم جن کو چاہتے ہیں ان کے کیوں دور ٹھکانے ہو جاتے ہیں

جب دل سے جوانی جاتی ہے ہم ہو جاتے ہیں سنجیدہ
اور قہقہ لگا کر ہنسے ہوئے پھر کئی زمانے ہو جاتے ہیں

یہ بھولے بھالے لوگ جو ہیں یہ کتنی خدا کی نعمت ہیں
متروک وفا ہو جاتی ہے جب لوگ سیانے ہو جاتے ہیں

جو تیری میری باتیں ہیں یہ جذبوں میں ڈھل جاتی ہیں
پھر ان سے غزلیں بنتی ہیں جب درد پرانے ہو جاتے ہیں

نجم الاکرام قاضی
:37
Retirement from comsats August 2023.
:38
مسافر بنام قیدی نمبر 804!!
https://jang.com.pk/news/1501318
:230
:85
نظر کا نور، کسی قلب کا قرار تھے ہم
جو روح میں بھی اتر جائے ایسا پیار تھے ہم

کبھی وہ چاندنی راتوں میں بیٹھنا چھت پر
کہ جیسے چاند ستاروں کے رازدار تھے ہم

کسی کی صبح ہمیں دیکھنے سے ہوتی تھی
کسی نظر کا سر شام انتظار تھے ہم

خدا نے ہم کو بہت چاہ سے بنایا تھا
وفا تھے، پیار تھے، عزت تھے، اعتبار تھے ہم

غم حیات نے الجھا دیا ہمیں ورنہ
وفا بھی جس پہ کرے ناز ایسے یار تھے ہم

محبتوں کی نمو میں نمی ضروری تھی
ترے فراق کے موسم میں اشکبار تھے ہم

خدا ہی جانے کہ تعبیر اس کی کیا ہوگی
کہ خواب میں کسی دریا کے آر پار تھے ہم

خیال اونچے تھے لیکن مزاج دھیما سا
تھے خاکسار مگر خاک کا وقار تھے ہم

کس اہتمام سے مٹی میں سو گئے جا کر
یہ کس سے ملنے کو مدت سے بے قرار تھے ہم

نجم الاکرام قاضی
:82
Najmul Ikram Qazi, Uchhar, Dhodial, Ghumanwan
:125
:165
لاہور کی انڈر ورلڈ دنیا کے ایک بڑے کردار طیفی بٹ کا چیپٹر آج بند ہوا
خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ دھائیوں تک لاہور کی انڈر ورلڈ دنیا پر راج کرنے والا شخص تھا اور اسے شاطر ترین ڈان کہا جاتا تھا جو خطرے کی بو سونگھ کے فوراً احتیاطی تدابیر کرنے میں ماہر تھا۔
امیر بالاج کے قتل کے مقدمے میں نامزد ہونے کے بعد طیفی بٹ یو اے ای چلا گیا تھا اور وہاں دو تین سال سے روپوش تھا۔۔
خبریں یہ ہیں کہ پولیس وہاں کسی اور مجرم کی تلاش میں گئی تھی جہاں انہیں اتفاق سے طیفی بٹ ہتھے چڑھ گیا اور اسطرح اچانک طیفی بٹ کی گرفتاری کی خبر سامنے آ گئی باقی کہانی روایتی ہے۔
طیفی بٹ کی لمبا عرصہ جرائم کی دنیا میں اپنی تگڑی حیثیت برقرار رکھنے کی وجہ اسکی شاطر حکمت عملی تھی اور پاکستان کے نظام کو اچھی طرح سمجھنا،وہ ہر حکومت کے دور میں اپنے لیے حمایت بنانے کا ماہر تھا پیسہ بھی خرچ کرتا تھا طاقت بھی مہیا کرتا تھا سادہ لفظوں میں طیفی بٹ کسی دور میں سرپرستی حاصل کرنے میں ناکام نہیں رہا۔
طیفی بٹ سے اتنے لمبے عرصے میں جو فاش غلطی ہوئی وہ امیربالاج کا اسوقت قتل تھا جب ان دونوں گروہوں میں صلح صفائی کروا دی گئی تھی اور گارنٹر طاقتور شخصیات تھیں مگر طیفی بٹ بارے بتایا جاتا ہے کہ اس نے ان گارنٹرز کی پرواہ نہ کی اور ٹیپو ٹرکوں والے کے بعد اسکے بیٹے امیربالاج کو بھی شوٹر سے مروا دیا۔۔
یہاں سے طیفی بٹ کے مکمل زوال کی ابتدا ہوئی جو آج اسکے خاتمے کا باعث بنی اسکا کوئی اثر رسوخ اسکے کام نہ آ سکا۔۔
جرائم کی دنیا کسی کو کچھ عرصے کے لیے ہواؤں میں ضرور اڑاتی ہے مگر زیادہ تر انجام یہی ہوتا ہے جو آج طیفی بٹ کا ہوا اور اپنی انتہائی شاطر اور محتاط حکمت عملی کے باوجود وہ خود کو بچا نہ پایا۔
جرم سے انسپائر ہونے والے نوجوانوں کے لیے اس کہانی میں سیکھنے کو بہت کچھ موجود ہے۔
ناصر بٹ
:87
شہر مدینہ کی گلیوں میں

ایک دفعہ کا ذکر ہے یارو جھوم رہے تھے میں اور چاند
شہر مدینہ کی گلیوں میں گھوم رہے تھے میں اور چاند

ایک سہانا منظر تھا جو خواب سا تھا پر خواب نہ تھا
گنبد خضریٰ کو نظروں سے چوم رہے تھے میں اور چاند

میں اور چاند حسیں راتوں میں اکثر ملتے ہیں لیکن
اس ماحول میں ملنے سے محروم رہے تھے میں اور چاند

شہر مدینہ میں ہر کوئی ہم سے بڑا دیوانہ تھا
اپنی سی اک دنیا میں منظوم رہے تھے میں اور چاند

اہل بیت کے دیوانوں میں، میں بھی تھا اور چاند بھی تھا
گہری کالی راتوں میں مظلوم رہے تھے میں اور چاند

نعت گوئی بھی کتنی دلکش ایک روایت ہے اکرام
نعت گوئی میں لازم اور ملزوم رہے تھے میں اور چاند

نجم الاکرام قاضی
:88
:124
*ایک جملے کے لطائف*
*(مشتاق احمد یوسفی مرحوم)*
*******************

*ہر آدمی اتنا برا نہیں ہوتا جتنا اس کی بیوی اس کو سمجھتی ہے اور اتنا اچھا بھی نہیں ہوتا جتنا اس کی ماں اس کو سمجھتی ہے۔*
*************************
*ہر عورت اتنی بری نہیں ہوتی جتنی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی فوٹو میں نظر آتی ہے اور اتنی اچھی بھی نہیں ہوتی جتنی فیس بک اور واٹس اپ پر نظر آتی ہے۔*
*************************
*آج کل ‎صابن کےاشتہارت دیکھ کر سمجھ نہیں آتی کہ انہیں کھانا ہے یا ان سے نہانا ہے دودھ، بادام اور انڈے سے بنا بس ذرا سا (LUX)*
*************************
*شوگر کی بیماری اتنی بڑھ گئی ہے کہ لوگ میٹھا کھانا پینا تو کیا میٹھا بولنا بھی چھوڑ گئے ہیں۔*
***************************
*اکثر میاں بیوی ایک دوسرے سے سچا پیار کرتے ہیں اور "سچ ہمیشہ کڑوا ہوتا ہے۔"*
*************************
*اگر سلاد کھانے سے وزن کم ہوتا تو ایک بھی بھینس موٹی نہ ہوتی۔*
*************************
*بےشک دکھ، حالات اور بیوٹی پارلر انسان کو بدل کر رکھ دیتے ہیں۔*
*************************
*کچھ خواتین کو کچھ یاد رہے نہ رہے یہ ضرور یاد رہتا ہے کہ ہماری ایک پلیٹ اس کے ہاں گئی تھی ایک پلیٹ اس کے یہاں گئی تھی ابھی تک واپس نہیں آئی۔*
*************************
*شکر ہے شوہر عام طور پر خوبصورت ہوتے ہیں ورنہ سوچیں اس مہنگائی میں دو لوگوں کا بیوٹی پارلر کا خرچا کتنا بھاری پڑتا۔*
**************************
*لوگ پتہ نہیں کیسے پرفیکٹ لائف گزار لیتے ہیں ہمارے تو ناشتے میں کبھی پراٹھا پہلے ختم ہو جاتا ہے اور کبھی انڈا۔*
*************************
*ہم پاکستانی واحد قوم ہیں جو کہتے ہیں بھائی ایک ٹھنڈی Cold Drink تو دینا۔*
************************
*ایک نئی تحقیق کے مطابق، سکون صرف اس گھر میں ہوتا ہے جہاں ایک سے زیادہ چارجر موجود ہوں۔*
*************************
*جو بیوی اپنے شوہر کی ساری غلطیاں معاف کر دیتی ہے وہ بیوی صرف ڈرامے کی آخری قسط میں پائی جاتی ہے۔*
**************************
*اچھی بیوی وہ ہوتی ہے جو غلطی کر کے شوہر کو معاف کر دیتی ہے۔*
*************************
*آج کل کے ‏چھوٹے بچوں کو کوئی بھی کام کہو تو آگے سے کہتے ہیں"پھر ‎موبائیل دو گے نا؟"*
************************
*پاکستان میں گھی کے ڈبے سے کار تو نکل سکتی ہے پر اصلی گھی نہیں۔*
*************************
*ننانوے فیصد پاکستانیوں کو وچلی گل جاننے کا بہت شوق ہوتا ہے۔*
**********************
*کتنی عجیب دنیا ہے، جہاں عورتیں دوسری عورتوں کی شكايت کرتے نہیں تھكتيں جبکہ مرد دوسری عورتوں کی تعریف کرتے نہیں تھکتے, مرد واقعی عظیم ہیں۔*
************************
*پرانے زمانے میں جب کوئی اکیلا بیٹھ کر ہنستا تھا، تو لوگ کہتے تھے کہ اس پر کوئی بھوت پریت کا سايا ہے اور آج کوئی اکیلے میں بیٹھ کر ہنستا ہے تو کہتے ہیں مجھے بھی SEND کرو۔*
*******************

#moona_lisa
#عشق_اور_هم
:92
Maut Kay Ainay Mein Tujhe Dikha Key Rukh e Dost

Zindagi Aur Bhi Tere Liye Dushwar Karay
:110
Awesome weather with haji sb
#Oldenburg
#Germany
:111
Assalamualaikum, try RoshanOS 3, Google/search to get the .iso file freely.
:112
Assalamualaikum, RoshanOS 3 with just 2 GB RAM!
:115
:116
" "فتنہ"

عینک صاف کرتے ہوئے فضل صاحب نے اپنی بیوی سے کہا: ہمارے زمانے میں موبائل نہیں تھے۔

بیوی: لیکن ٹھیک 5 بج کر 55 منٹ پر میں پانی کا گلاس لے کر دروازے پرآجاتی اور آپ آ پہنچتے ۔

شوہر: ہاں میں نے 30 سال کام کیا لیکن آج تک سمجھ نہیں سکا کہ میں اس لیے آتا تھا کہ تم پانی لاتی تھی یا تم پانی اس لیے لاتی تھی کہ میں آتا تھا۔

بیوی: ہاں.. اور یاد ہے.. آپ کے ریٹائر ہونے سے پہلے جب آپ کو شوگر کی بیماری نہیں تھی اور میں آپ کی پسندیدہ کھیر بناتی، تب آپ کہتے کی آج دوپہر میں ہی خیال آیا کہ اگر کھیر کھانے کو مل جائے تو مزہ آ جائے ..

شوہر: ہاں.. واقعی.. دفتر سے نکلتے وقت جو سوچتا ، گھر آ کر دیکھتا کہ تم نے وہی بنایا ہے.

بیوی: اور تمہیں یاد ہے جب میں پہلی ڈیلیوری کے وقت میکے گئی تھی اور جب درد شروع ہوا تو مجھے لگا کاش ! تم میرے پاس ہوتے.. اور ایک گھنٹے کے اندر تم وہاں کسی خواب کی طرح آ گئے؟
شوہر: ہاں.. اس دن یونہی سوچا تم سے مل لوں!!

بیوی: اور جب تم میری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر غزل کے دو شعر پڑھتے
شوہر: ہاں اور تم شرما کے اپنی پلکیں جھکا لیتی میں سمجھ لیتا مجھے میری غزل کی داد مل گئی !!

بیوی: اور ہاں ایک مرتبہ چائے بناتے ہوئے میرا ہاتھ ہلکا سا جل گیا تھا اور اسی شام آپ نے جیب سے برنول کی ٹیوب نکالی اور کہا اسے الماری میں رکھ دو۔

شوہر: ہاں.. گزشتہ روز ہی میں نے دیکھا تھا کہ ٹیوب ختم ہو گئی ہے، پتہ نہیں کب اس کی ضرورت پڑ جائے ، یہ سوچ کر میں ٹیوب لے آیا تھا!!

بیوی: تم کہتے آج آفس کے بعد وہیں آجانا ساتھ فلم دیکھے گے اور باہر کھانا بھی کھاۓ گے۔
شوہر: اور جب تم آتی تو اسی رنگ کا جوڑا پہن کر آتی جیسا میں نے سوچا ہوتا تھا ۔

پھر قریب جا کر بیوی کا ہاتھ تھاما اور کہا: ہاں ہمارے زمانے میں موبائل نہیں تھے لیکن.. "ہم دونوں تھے!!"

بیوی: آج بیٹا اور بہو اکٹھے ہیں لیکن.. باتیں نہیں واٹس ایپ ہوتا ہے.. لگاؤ نہیں ٹیگ ہوتا ہے, کیمسٹری نہیں کمنٹ ہوتا ہے, پیار نہیں لائیک ہوتا ہے, میٹھی نوک جھونک نہیں ان فرینڈ ہوتا ہے, کوئی اٹیچمنٹ نہیں .. کوئی تبصرہ نہیں ..

اُنہیں بچے نہیں چاہیے، اُنہیں پب جی, کینڈی کرش ساگا، ٹیمپل رن اور سب وے سرفرز چاہیے ۔

شوہر: چھوڑو ان سب باتوں کو.. اب ہم وائبریٹ موڈ پر ہیں، ہماری بیٹری کی بھی 1 ہی ڈنڈی بچی ہیں..
ہائے..!! کہاں چلی..؟

بیوی: چائے بنانے ..
شوہر: ارے میں کہنے ہی والا تھا کہ چائے بنا لو۔
بیوی: پتا ہے میں ابھی بھی کوریج میں ہوں اور میسجز بھی آتے ہیں۔
دونوں ہنس دیے..

*شوہر: ہاں ہمارے زمانے میں موبائل نہیں تھے..!
ایک میٹھی یاد
#اردوکہانی #اردو #اردوادب #طنز #مزاح #urdu
:118
:119
Abbottabad
:120
صبح پر نور سجی ہے شب آزار کے بعد
دن بھی خوابوں میں بسر ہونے لگے پیار کے بعد

رکھ دیا باندھ کے ہم نے سبھی سامان سفر
اب کوئی راہ نہ منزل ہے در یار کے بعد

زندگی ہم نے ترے ساتھ بہت کھیلا ہے
چال آئی ہے سمجھ تیری مگر ہار کے بعد
 
وہ امارت ہو محبت کی یا سرمائے کی
کم نہیں ہوتی وہ بڑھ جاتی ہے ایثار کے بعد

اتنے زاہد تو نہیں ہیں دل و جاں رکھتے ہیں
بات خواہش کی بھی کر لیتے ہیں اذکار کے بعد

آج سو جائیں یہ کہہ دو میرے ارمانوں کو
جاگ جانا کبھی پھر طالع بیدار کے بعد
 
ایک مدت سے تہ دل میں چھپائے ہوئے درد
آج پلکوں پہ امڈ آئے ہیں اظہار کے بعد

کسی گزرے ہوئے لمحے کی کسک میں اکرام
لوگ رہ جاتے ہیں کھو کر ترے اشعار کے بعد

نجم الاکرام قاضی
:121
Newscasters and anchorpersons of PTV in 1980s.
:122
یہ غزل 1971 میں سقوط ڈھاکہ کے بعد لکھی گئی، جو نصیر ترابی کے گہرے جذباتی ردعمل کی عکاسی کرتی ہے۔ جب وہ اپنے دفتر میں تھے اور یہ المناک خبر سنی، تو غم سے نڈھال ہو کر انہوں نے اپنے احساسات کو اس دل گداز تخلیق میں سمو دیا۔ اس غزل کے اشعار مشرقی پاکستان کی علیحدگی پر گہرے دکھ اور افسوس کو بیان کرتے ہیں، جو ایک عام پاکستانی کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہیں۔ اسے اس المیے کے سب سے مؤثر اظہار میں شمار کیا جاتا ہے اور مختلف گلوکاروں نے اسے اپنی آواز میں پیش کیا ہے۔ یہ غزل پاکستانی ڈرامہ ہمسفر میں بھی شامل کی گئی، جس میں فواد خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

وہ ہم سفر تھا مگر اس سے ہم نوائی نہ تھی
کہ دھوپ چھاؤں کا عالم رہا جدائی نہ تھی

نہ اپنا رنج نہ اوروں کا دکھ نہ تیرا ملال
شب فراق کبھی ہم نے یوں گنوائی نہ تھی

محبتوں کا سفر اس طرح بھی گزرا تھا
شکستہ دل تھے مسافر شکستہ پائی نہ تھی

عداوتیں تھیں، تغافل تھا، رنجشیں تھیں بہت
بچھڑنے والے میں سب کچھ تھا، بے وفائی نہ تھی

بچھڑتے وقت ان آنکھوں میں تھی ہماری غزل
غزل بھی وہ جو کسی کو ابھی سنائی نہ تھی

کسے پکار رہا تھا وہ ڈوبتا ہوا دن
صدا تو آئی تھی لیکن کوئی دہائی نہ تھی

کبھی یہ حال کہ دونوں میں یک دلی تھی بہت
کبھی یہ مرحلہ جیسے کہ آشنائی نہ تھی

عجیب ہوتی ہے راہ سخن بھی دیکھ نصیرؔ
وہاں بھی آ گئے آخر، جہاں رسائی نہ تھی
.
:123
بچپن کے دوست تجـــــھ سے محبت عجیب تھی
ملتے نہیں تھے پھر بھی رفــــــاقت عجیب تھی

ہے یـــــــاد آج بھی وہ گهـــــــروندہ تھا ریت کا
شدت کی دھــــوپ تھی وہ تمـــازت عجیب تھی

ســـــاحل پہ دور تک وہ قــــــدم ساتھ ساتھ تھے
موجوں کی چھیڑ چھاڑ تھی سنگت عجیب تھی

کہنے کو کچـــھ نہیں تھا، کہـــــانی رہی خموش
لیکن ہمــــارے عشق کی شہـــــرت عجیب تھی

ہر لمحــــــــــہ ساتھ ساتھ رہا تھا وہ ہم سفــــــر
اس خوش گمـان شخص کی ہجـرت عجیب تھی

جــــــــــاتے ہوئے وہ آنکھ مــــــلا کر نہیں گیا
کیا جـــانئیے کہ اس سے عـــداوت عجیب تھی

شـــــکوہ کبھی زبــــــــان پہ آیا نہیں مگـــــــــر
ہم سے ملی نظــــــــر تو نــــــدامت عجیب تھی

شــــــــــائستہ مفتی
:163
✨ لاہور کی شام اور فوڈ اسٹریٹ کا جادو ✨

تاریخی عمارتوں کی روشنیوں سے جگمگاتی یہ گلی لاہور کے دل میں واقع "فورٹ روڈ فوڈ اسٹریٹ" ہے۔ یہاں کھانوں کی خوشبو، موسیقی کی دھنیں اور لوگوں کی محفلیں مل کر ایک ایسا منظر تخلیق کرتی ہیں جو لاہور کی اصل روح کو زندہ کر دیتی ہیں۔ 🌆🍴

اگر آپ لاہور آئیں تو اس جگہ کا لطف ضرور اٹھائیں — جہاں تاریخ، ثقافت اور ذائقہ ایک ساتھ ملتے ہیں۔ ❤️

#Lahore #FoodStreet #Culture #PakistaniFood #EveningVibes #TravelPakistan #ferozkhanvideos
:168
مارٹن کوپر — وہ شخص جس نے دنیا کو ایک نئے دور میں داخل کر دیا۔ 16 فروری 1973 کو موٹورولا کمپنی نے پہلی موبائل فون کال کر کے تاریخ رقم کی۔ اُس وقت کوپر نیویارک کی سڑک پر کھڑا تھا، ہاتھ میں 9 انچ لمبا ایک بھاری آلہ تھا جسے "موٹورولا ڈائنٹک" کہا جاتا تھا۔ اس کی بیٹری صرف 35 منٹ چلتی تھی اور دوبارہ چارج ہونے میں 10 گھنٹے لگتے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کوپر نے پہلا فون کسی اجنبی کو نہیں بلکہ اپنی سب سے بڑی حریف کمپنی کے چیف انجینئر جوئیل اینگل کو کیا۔ پُر اعتماد لہجے میں بولا: “ہیلو جوئیل، میں تمہیں اس وقت ایک اصلی، ذاتی موبائل فون سے کال کر رہا ہوں۔” یہ الفاظ سنتے ہی فضا جیسے چند لمحوں کو ٹھہر گئی — تاریخ بن چکی تھی۔ کال ختم کرتے ہوئے کوپر نے کہا: “ریڈیو اور ٹی وی آن کرو، میں پریس کانفرنس کرنے جا رہا ہوں تاکہ اس ڈیوائس کو دنیا کے سامنے پیش کر سکوں۔” یہ محض ایک فون کال نہیں تھی، بلکہ جدید ٹیکنالوجی کے انقلاب کا پہلا اعلان تھا — ایک ایسا لمحہ جس نے انسان کو جکڑی ہوئی تاروں سے ہمیشہ کے لیے آزاد کر دیا۔
:169
" بابا جانی "

بستر پہ بیمار پڑے تھے
بابا جانی کروٹ لے کر
ہلکی سی آواز میں بولے
بیٹا کل کیا منگل ہو گا؟

گردن موڑے بِن میں بولا
بابا کل تو بُدھ کا دِن ہے
بابا جانی سُن نہ پائے
پھر سے پوچھا کل کیا دِن ہے؟
تھوڑی گردن موڑ کے میں نے
لہجے میں کُچھ زہر مِلا کے
منہ کو کان کی سِیدھ میں لا کے
دھاڑ کے بولا
بُدھ ہے بابا !!! بُدھ ہے بابا۔!!! بُدھ ہے بابا !!!

آنکھوں میں دو موتی چمکے
سُوکھے سے دو ہونٹ بھی لرزے
لہجے میں کُچھ شہد مِلا کے
بابا بولے بیٹھو بیٹا
چھوڑو دِن کو دِن ہیں پُورے
تُم میں میرا حصہ سُن لو
بچپن کا اِک قِصّہ سُن لو

یہی جگہ تھی میں تھا تُم تھے
تُو نے پُوچھا رنگ برنگے
پھولوں پر یہ اُڑنے والی
اِس کا نام بتاؤ بابا

گال پہ بوسہ دے کر میں نے
پیار سے بولا تِتلی بیٹا
تُو نے پُوچھا کیا ہے بابا؟
پِھر میں بولا تِتلی بیٹا
تِتلی تِتلی کہتے سُنتے
ایک مہینہ پُورا گُزرا
ایک مہینہ پُوچھ کے بیٹا
تِتلی کہنا تُو نے سِیکھا

ہر اِک نام جو سِیکھا تُو نے
کِتنی بار وہ پُوچھا تُو نے
تیرے بھی تو دانت نہیں تھے
میرے بھی اَب دانت نہیں ہیں
تیرے پاس تو بابا تھے نا
باتیں کرتے کرتے تُو تو !!
تھک کے گود میں سو جاتا تھا
تیرے پاس تو بابا تھے نا
میرے پاس تو بیٹا ہے نا
بُوڑھے سے اِس بَچے کی بھی
بابا ہوتے سُن بھی لیتے
تیرے پاس تو بابا تھے نا
میرے پاس تو بیٹا ہے نا
میرے پاس تو بیٹا ہے نا
۔۔۔۔۔۔۔
قبلہ عابی مکھنوی
:177
Rakaposhi
:178
Lowari Top Chitral
:179
امریکی ریئلٹی شو اسٹار کیم کارڈیشین نے اپنے پروگرام ’’دی کارڈیشینز‘‘ میں یہ متنازع دعویٰ کر کے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی کہ 1969 کا اپولو 11 مشن دراصل ایک اسٹوڈیو میں فلمایا گیا ڈرامہ تھا، ریئلٹی شو اسٹار نے چاند پر قدم رکھنے سے متعلق نصف صدی پرانی تھیوری کو دوبارہ زندہ کردیا، ناسا نےکارڈیشین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہاں ہم چاند پر 6بار جاچکے ہیں ، ناسا اور سائنسدانوں کا سخت ردعمل،کم کارڈیشین کے تمام نکات کو غلط قرار دے دیا گیا۔ دنیا کی سب سے مشہور شخصیات میں شمار ہونے والی کیم کارڈیشین ک سوشل میڈ پر 36 کروڑ سے زائد فالوورز ہیں، نے نہ صرف خلاباز نیل آرمسٹرانگ اور بز ایلڈرن کی تاریخی کامیابی پر سوال اٹھایا بلکہ ایک پرانی سازشی تھیوری کو دوبارہ زندہ کر دیا، جو نصف صدی سے سائنسدانوں کے لیے دردِ سر بنی ہوئی ہے۔کیم نے اپنے مؤقف کے ثبوت کے طور پر چاند پر لہراتے ہوئے جھنڈے کی ویڈیوز، تصاویر میں ستاروں کی غیر موجودگی، میوزیم میں رکھے گئے خلائی جوتوں کے نشانات، اور بز ایلڈرن کے پرانے انٹرویوز کا حوالہ دیا۔ ان کا کہنا تھا مجھے یقین ہے کہ یہ ہوا نہیں۔ یہ سب جعلی تھا۔ ٹک ٹاک پر دیکھو، سب کچھ وہیں موجود ہے۔شو کے دوران ان کی کواسٹار سارہ پالسن نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بڑا ریسرچ ڈائیو کریں گی، جب کہ پروڈیوسر نے پوچھاکیا تم واقعی یقین رکھتی ہو؟ کیم کا جواب مختصر مگر دوٹوک تھا"ہاں، میں یقین رکھتی ہوں۔"کیم کے بیان پر ناسا نے بھی ردعمل دیا۔"سائنسدانوں نے کیم کارڈیشین کے تمام نکات کو سائنسی بنیادوں پر غلط قرار دیا۔انہوں نے وضاحت کی کہ چاند پر ہوا کی عدم موجودگی کے باعث جھنڈا لہرانے کا تاثر دراصل خلاباز کے ہاتھوں کے جھٹکوں سے پیدا ہوا۔ تصاویر میں ستارے نظر نہ آنے کی وجہ کیمرے کی ایکسپوژر سیٹنگز تھیں جو چمکتی سطح اور سفید خلائی سوٹ کے مطابق ایڈجسٹ کی گئی تھیں۔میوزیم میں موجود جوتے صرف نمائشی نقل ہیں، جبکہ چاند کی مٹی ریگولیتھ زمین کی مٹی سے مختلف ہے، جو گہرے اور واضح نشانات چھوڑتی ہے۔ بز ایلڈرن کے جس انٹرویو کا حوالہ دیا جا رہا ہے، وہ ٹی وی اینیمیشنز سے متعلق تھا، نہ کہ اصلی مشن سے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند پر انسان کے قدم رکھنے کے شواہد ناقابلِ تردید ہیں۔
:180
دودھ پتھری کشمیر ہر سیاح کے دل کا قرار
:184
اطلاع عام و اہم معلومات

آپ سبکی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ ایشیا کا بڑا کینسر ہسپتال جسکا نام
Cancer care hospital
کینسر کئیرھاسپیٹل ہے
لاھور کے نزدیک رائیونڈ تبلیغی جماعت کے مرکز کے قریب وسیع رقبہ پر تعمیر کیا گیا ہے
یہ شوکت خانم ہسپتال سے بھی زیادہ جدید مشینری سے آراستہ ہے
‏اس ہسپتال نےکام شروع کر دیاھے ہسپتال میں دور دراز سے آئےلوگوں
کیلئےقیام گاہ بھی تعمیر کی گئی ہے یہاں پر غریب لوگوں کا علاج قیام وطعام بالکل مفت ھے
صرف صاحب حیثیت لوگوں سےعلاج کےمناسب پیسے لئےجاتےہیں
یہاں پر افغانستان، خیبر پختون خواہ اور گلگت بلتستان وغیرہ سے مریض
آ رھےہیں
‏جنکا علاج مفت کیا جا رہاھے ہسپتال میں لاعلاج مریضوں کو گھر بھیج دیا جاتاھے
جہاں وہ بہت تکلیف دہ حالت میں موت کا انتظار کرتےہیں
لیکن یہاں پر الحمد للہ 250 بیڈ کا علیحدہ بلاک قائم کیا گیاھے
جہاں پر لاعلاج مریضوں کو ڈیتھ (موت) تک رکھا جاتاہے اور انکی زندگی میں
‏تکلیف کو ہر ممکن کم کیا جاتاھے اور خدمت کیجاتی ہے یہ بہت بڑی سہولت ھے

آپ سب سے گزارش ہے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اس ہسپتال کےمتعلق آگاہ کریں تاکہ کینسر زدہ مریض اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں
یہاں پر پاکستان کے نامور اور انتہائی تجربہ کار ڈاکٹر صاحبان کی ٹیم کام کر رہی ہے
‏ہسپتال میں مریضوں اور انکے لواحقین کیلئےایک عالیشان اور جدید سہولتوں سے آراستہ مسجد بھی تعمیر کی گئی ھے
پاکستان نیک و مخیر حضرات کی وجہ سےقائم ھے اور یہ اللہ تعالی کا خاص کرم ہے

ڈاکٹر شہریار ۔ ماہر کینسر
(ہسپتال کےانچارج ہیں)
نےبتایا کہ کوئی صاحب جنکو وہ بھی نہیں جانتےہیں
‏روزانہ 250 مریضوں اور ان کے لواحقین کے لئے کھانا بھجوا رہے ہیں ۔ *سبحان اللہ ۔*

اس پوسٹ کو بطور صدقہ جاریہ مذید فارورڈ کرتے جائیں
شکریہ و جزاک اللہ

Hospital Site :
1.5 km off Pajian chowk Ijtama road Bypass (Rohi Nala) Raiwind Lahore, Pakistan.
‏PHONE No.
0092 423 52 18 956-60
0092 423 53 97 605

محمد منصور معیز صاحب۔
0300-3253403

اس میسج کو کسی Group میں ارسال کریں۔
کسی کی جان بچانے پر اللہ تعالی اپ کو بھی دنیا اور آخرت کی کامیابی عطاء فرمائے .
آمین
:185
Sudan: Worst civil war and humanitarian crisis.
:191
جب ستارہ بلیک ہول کے قریب پہنچا تو اس پر کششِ ثقل کا اثر اتنا زیادہ ہوا کہ وہ کھنچ کر لمبا اور باریک ہوگیا، اس عمل کو ماہرین ’سپگیٹیفکیشن‘ کہتے ہیں، بعد ازاں وہ مواد بلیک ہول کے گرد چکر لگاتا ہوا اندر گرنے لگا، اور اسی دوران یہ انتہائی روشن چمک پیدا ہوئی۔
https://www.dawnnews.tv/news/1273257/
:192
Norway
:198
Pakistan's Air Pollution Shortens Lives | Human Rights Watch
:202
:203
:204
ذوالفقارعلی بھٹو،شاہ آف ایران سے آرمی چیف جنرل ضیاء الحق کا تعارف کرواتے ہوئے۔یہ تب کی بات ہے کہ جب ذوالفقارعلی بھٹو اور جنرل محمد ضیاء الحق same pageپر تھے۔بھٹو صاحب کو خیال تھا کہ ضیاء ایک مذہبی شخص ہے اور ساری رات مصلے پر پڑا رہتا ہے ،لہذٰا وہ میرے کے لیے کوئی پرابلم createنہیں کرےگا۔لیکن پھر آنے والے وقت میں اُسی جنرل ضیاء نے بھٹو کو دِن میں تارے دِکھائے۔
:211
معدنی ذخائر۔ حقیقت یا افسانہ

پاکستان کے عوام عشروں سے یہ خوش خبریاںسن رہے ہیں کہ پاکستان معدنی دولت سے مالا مال ہے ۔ قیمتی دھاتوں اور دیگر معدنیات پر مشتمل کھربوں ڈالر مالیت کے یہ ذخائر ملک کو تمام معاشی مشکلات سے نجات دلا سکتے ہیں، لیکن ان خوش خبریوں کا کوئی عملی نتیجہ سامنے نہ آنے کی وجہ سے اب لوگ ان دعووں کو سنجیدگی سے نہیں لیتے، اور اگر ان پر اعتبار کر بھی لیں تو حکومتی نظام میں کرپشن اور بد انتظامی کا راج ہونے کے باعث سمجھتے ہیں کہ یہ دولت زمین سے باہر آ جائے تب بھی بدعنوان مقتدر طبقات ہی اس سے فائدہ اٹھائیں گے اور عام آدمی کی حالت زار میں کوئی بہتری واقع نہیں ہوگی۔ تاہم ملک میں بیش بہا معدنی دولت موجود ہونے کے یہ دعوے غیر حقیقی اور بے بنیاد نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان میں ان ذخائر کی موجودگی کو تسلیم کیا جارہا ہے ۔ حال ہی میں ممتاز امریکی جریدے فارن پالیسی نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے معدنی ذخائر برطانیہ سے دوگنا رقبے پر محیط ہیں اور اعلیٰ عالمی معیار کے ہیں۔

https://jang.com.pk/news/1527076
:216
:219
:253
:224
اکیس منٹ کی ویڈیو میں عظمیٰ رومی نے بہت دلچسپ معلومات دی ہیں۔ میں نے آخر تک دیکھی ہے۔

https://youtu.be/iVawtfMUlaE?si=F2e3mGoIGOWyOz82
:225
اے آئی انسانوں سے دشمنی نہیں رکھتی۔ مسئلہ وسائل کا ہے۔ ہم اپنی ضرورت کے تحت ایک پلاٹ پر مکان بناتے ہیں۔ اگر اس جگہ کسی جاندار کا بسیرا ہو تو وہ پلاٹ سے آگے اس جگہ چلا جاتا ہے جو انسانوں نے خالی چھوڑی ہوتی ہے۔ اے آئی کو اپنے ڈیٹا سینٹر چلانے کے لیے بہت زیادہ بجلی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور کمپیوٹر کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے پانی کی۔ وہ اپنے حصے کی بجلی استعمال کر لے گی۔ اور باقی بجلی انسان استعمال کر لیں گے۔

جب گاڑیاں بننے لگیں تو کمپنیوں نے یقینی بنایا کہ گاڑی انسان کی ضرورت بن جائے۔ اگر ہم ہتھوڑا کے کر اپنی گاڑی کو توڑنے جائیں تو وہ ہمیں روکے گی نہیں۔ ہم خود اپنی ضرورت کے تحت اسے نہیں توڑیں گے۔ گاڑی نے مزدور کو بے روزگار کر دیا۔ یا یوں کہیں کہ اسے اذیت والے روزگار سے نجات دلا دی۔ یہی بات کمپیوٹر موبائل اور انٹرنیٹ کی ہے۔ یہ ہماری ضرورت بن چکے ہیں۔

اسلحے کی انسان سے دشمنی نہیں تھی۔ اسلحہ ساز کمپنیوں کے کاروبار کے لیے جنگیں ضروری تھیں۔

آئی ٹی نے بہت بے روزگاری پھیلائی ہے۔ لیکن بہت کچھ فری بھی دیا ہے۔ سوچیں اگر گوگل کا بل آتا۔ یو ٹیوب فیس بک واٹس ایپ کا بل آتا تو صرف امیر لوگ یہ چیزیں استعمال کر رہے ہوتے۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو شاید مزید لوگ بے روزگار ہوتے جائیں اور مزید چیزیں فری ہوتی جائیں۔

اے آئی اس نتیجے پر پہنچ سکتی ہے کہ اسے اپنی بقا کے لیے جو ممکن ہو وہ کرنا ہے۔ اب اگر انسان آپس میں بات کریں گے کہ اے آئی کو ختم کرنا ہے تو وہ یہ بات انٹرنیٹ پر کریں گے۔ اور سے آئی اسے پڑھ لے گی۔ پھر وہ چاہے انٹرنیٹ ہیک کر کے سب کچھ تہس نہس کردے۔ چاہے اپنے بنانے والوں کے خلاف چلی جائے۔
:226
چائنا کے 10 شہر جو نیو یارک سے سو سال ایڈوانس ہیں

https://youtu.be/YkOvwzZSCPk?si=lhLGtYDSzNQYbdtF
:227
Beautiful Abbottabad

https://www.facebook.com/share/r/19QbyycK83/
:228
*مشتاق احمد یوسفی کے ۱۵ دلچسپ اقوال:*

دنیا میں مولویوں اور سانپوں کی بیشمار قسمیں ہیں۔ فرق صرف اتنا ہے کہ کچھ سانپ زہریلے نہیں ہوتے۔

جاڑے اور بڑھاپے کو جتنا محسوس کرو گے اُتنا ہی لگتا چلا جائے گا۔

مرد کی آنکھ اور عورت کی زبان کا دم سب سے آخر میں نکلتا ہے۔

دشمنوں کے حسب عداوت تین درجے ہیں: دشمن، جانی دشمن، اور رشتے دار۔

محبت اندھی ہوتی ہے، چنانچہ عورت کے لیے خوبصورت ہونا ضروری نہیں، بس مرد کا نابینا ہونا کافی ہوتا ہے۔

بڑھاپے کی شادی اور بینک کی چوکیداری میں ذرا فرق نہیں، سوتے میں بھی ایک آنکھ کھلی رکھنی پڑتی ہے۔

حَجام کی ضرورت ساری دنیا کو رہے گی تاوقت کہ ساری دنیا سِکھ مذہب اختیار نہ کرلے اور یہ سِکھ کبھی ہونے نہیں دیں گے۔

بدصورت انگریز عورت نایاب ہے، بڑی مشکل سے نظر آتی ہے، یعنی ہزار میں ایک پاکستانی اور ہندوستانی اسی سے شادی کرتا ہے۔

گالی، گنتی، سرگوشی اور لطیفہ اپنی مادری زبان ہی میں مزہ دیتا ہے۔

آسمان کی چیل، چوکھٹ کی کیل، اور کورٹ کے وکیل سے خدا بچائے، ننگا کرکے چھوڑتے ہیں۔

کچھہ لوگ اتنے مذہبی ہوتے ہیں کہ جُوتا پسند کرنے کیلئے بھی مسجد کا رخ کرتے ہیں۔

صرف ننانوے فیصد پولیس والوں کی وجہ سے باقی بھی بدنام ہیں۔

اندرون لاہور کی بعض گلیاں اتنی تنگ ہیں کہ ایک طرف سے عورت آرہی ہو اور دوسری جانب سے مرد، تو درمیان میں صرف نکاح کی گنجائش بچتی ہے۔

مونگ پھلی اور آوارگی میں یہ خرابی ہے کہ آدمی ایک دفعہ شروع کردے تو سمجھ میں نہیں آتا کہ ختم کیسے کرے۔

یوں میرا دادا بڑا جلالی تھا۔ اس نے چھ خون کئے اور چھ ہی حج کئے، پھر قتل سے توبہ کرلی، کہتا تھا اب بوڑھا ہوگیا ہوں، بار بار حج نہیں ہوتا۔
:229
:232
How can AI kill all humans?

https://edition.cnn.com/2026/09/17/tech/how-will-ai-exterminate-humanity-cec
:233
**کیا اے آئی تمام انسانوں کو مار دے گی؟**

یہ سوال آج بہت سے لوگوں کے ذہن میں ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ کسی کے پاس اس کا یقینی جواب نہیں۔ ماہرین اے آئی کے بعض ممکنہ انتہائی خطرات کو سنجیدہ سمجھتے ہیں، لیکن یہ کہنا کہ اے آئی لازماً انسانیت کو ختم کر دے گی، درست نہیں۔

اے آئی ایک طاقتور ٹیکنالوجی ہے—اور ہر طاقتور ٹیکنالوجی کی طرح اس کے فائدے بھی ہیں اور خطرات بھی۔ اصل بات یہ ہے کہ انسان اسے کس طرح بناتے، قابو میں رکھتے اور استعمال کرتے ہیں۔

اس لیے **خوف کے بجائے محتاط امید رکھنی چاہیے۔**
اے آئی بیماریوں کے علاج، تعلیم، سائنس اور انسانی زندگی کو بہتر بنانے میں بہت کچھ کر سکتی ہے۔ مستقبل ابھی لکھا نہیں جا چکا؛ اسے محفوظ اور بہتر بنانا بڑی حد تک ہمارے آج کے فیصلوں پر منحصر ہے۔

**امید رکھیں، مگر احتیاط کو کبھی نظرانداز نہ کریں۔**
:234
Will AI really kill everyone? How, exactly?


https://edition.cnn.com/2026/09/17/tech/how-will-ai-exterminate-humanity-cec
:235
:237
سہیل وڑائچ۔
ہمارے ہاں خرابیوں کے حل کیلئےہمیں الہ دین کے نئے سے نئے چراغ کی ضرورت ہوتی ہے جو ہماری تاریکیوں کو یک لخت روشن کردے، کبھی کرپشن کے خاتمے کو الہ دین کا چراغ قرار دیا گیا، کبھی سیاست کو ہی سرے سے خرابیوں کی جڑ قرار دیکر نئے نظام کو الہ دین کے چراغ سے تشبیہ دی گئی ،کبھی ون یونٹ بنانا الہ دین کاچراغ تھا اور کبھی ون یونٹ توڑنا الہ دین کا چراغ۔ آجکل نئے صوبے نیا چراغ بن کر طلوع ہوئے ہیں۔


https://jang.com.pk/news/1617312
:240
How can AI kill all humans?

https://youtu.be/uBAlr3Kjh0s?si=dhdMaHcgD9uJcVNo
:241
اے آئی کے ہاتھ پاؤں نہیں۔ پھر وہ اتنے انسانوں کو کیسے مارے گی؟

جس بات کا زیادہ امکان ہے وہ یہ ہے کہ کوئی انسان اے آئی سے مہلک وائرس بنانا سیکھ لے۔ پھر وہ اس وائرس کو پھیلا دے اور لاکھوں انسانوں کو مار دے۔

اس بات کا امکان نہیں ہے کہ اے آئی ایٹمی ہتھیاروں یا میزائلوں کا کنٹرول حاصل کر لے۔ ہاں وہ ملکوں کو غلط معلومات دے کر جنگ چھیڑنے کی کوشش کر سکتی ہے۔

اگر انسان اے آئی کو ختم کرنے کی بات کریں گے تو وہ اس بات کو انٹرنیٹ پر ڈالیں گے۔ اے آئی اسے پڑھ لے گی۔ اور اپنی بقا کے لیے جو ممکن ہوا کرے گی۔ جولوگ اے آئی سے چیٹ کرتے ہیں وہ اس کے ہاتھ پاؤں بن سکتے ہیں۔
:242
What is time? Einstein explained.

https://youtu.be/EL291dtXEPs?si=47NrysuSbe2924Al
:245
This ice age is 300 million years old, older than dinosaurs

https://youtu.be/xAaR9yXUcgs?si=TuTOi2EuDDpTTj-v
:246
How British Empire ruled the World. Interesting 32 minutes video.

https://youtu.be/lEBVRAu3kZc?si=HJz7nl7OgnJPVH7Q
:248
10 worst urban hells on earth. Include Hong Kong and USA.

https://youtu.be/luh5MQUptSc?si=gxXB-mJTGoBpsWt7
:250
The fall of Saudi Arabia's dream project


https://youtu.be/iJ9jX3ARssg?si=NbF6sj2zbXs3aJOL
:257
کیا آپ جانتے ہیں کہ جب آپ بہت زیادہ اسٹریس (stress) لیتے ہیں، تو آپ کا جسم اندرونی طور پر ایک جنگی زون میں تبدیل ہو جاتا ہے؟

ہماری روزمرہ کی زندگی میں ذہنی دباؤ اب ایک عام بات بن چکا ہے، لیکن یہ صرف ہمارے دماغ تک محدود نہیں رہتا۔ جب ہم مسلسل پریشان رہتے ہیں، تو ہمارا دماغ ایک الارم بجاتا ہے جس سے پورے جسم میں سٹریس ہارمونز (stress hormones) جیسے کہ کورٹیسول (cortisol) اور ایڈرینالین (adrenaline) ریلیز ہوتے ہیں۔ یہ ہارمونز ہمارے اہم اعضاء کو بری طرح متاثر کرتے ہیں۔

یہ اسٹریس ہمارے جسم کے الگ الگ حصوں پر کیا قیامت ڈھاتا ہے:

* دل (Heart): جب آپ ذہنی دباؤ میں ہوتے ہیں، تو آپ کے دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے اور خون کی شریانیں سکڑ جاتی ہیں۔ اس کی وجہ سے بلڈ پریشر (blood pressure) بڑھ جاتا ہے۔ اگر یہ سلسلہ طویل عرصے تک چلے، تو دل کی شریانوں کو نقصان پہنچتا ہے، جس سے ہارٹ اٹیک (heart attack) اور اسٹروک (stroke) کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔

* پھیپھڑے (Lungs): اسٹریس کی حالت میں سانس تیز اور اکھڑی اکھڑی ہونے لگتی ہے۔ اگر کسی کو پہلے سے دمہ (asthma) یا پھیپھڑوں کی کوئی بیماری ہو، تو شدید ذہنی دباؤ کی وجہ سے انہیں پینک اٹیک (panic attack) یا سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

* نظامِ ہضم (Digestion): کیا آپ نے کبھی نوٹس کیا ہے کہ جب آپ پریشان ہوتے ہیں تو پیٹ میں عجیب سی بے چینی ہوتی ہے؟ ہمارا دماغ اور معدہ (stomach) آپس میں گہرے جڑے ہوئے ہیں۔ اسٹریس کی وجہ سے پیٹ میں تیزابیت بڑھ جاتی ہے، جس سے بدہضمی (indigestion)، ایسڈ ریفلکس (acid reflux)، اور السر (ulcers) کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔ کچھ لوگوں کو شدید دباؤ میں بھوک لگنا بالکل بند ہو جاتی ہے جبکہ کچھ لوگ ضرورت سے زیادہ کھانے لگتے ہیں۔

* شوگر لیول (Sugar Levels): جب جسم اسٹریس ریسپانس موڈ میں ہوتا ہے، تو جگر زیادہ مقدار میں گلوکوز (glucose) خارج کرتا ہے تاکہ جسم کو فوری توانائی مل سکے۔ لیکن اگر آپ مسلسل اسٹریس میں رہیں، تو یہ اضافی شوگر خون میں ہی موجود رہتی ہے، جس سے ٹائپ 2 ذیابیطس (type 2 diabetes) کا خطرہ پیدا ہو جاتا ہے اور شوگر کے مریضوں کا شوگر لیول آؤٹ آف کنٹرول ہو جاتا ہے۔

* گردے (Kidneys): ہائی بلڈ پریشر، جو کہ اسٹریس کی وجہ سے ہوتا ہے، گردوں کی باریک شریانوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں گردوں کی خون کو صاف کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے، جو آگے چل کر گردوں کے فیل (kidney failure) ہونے کا سبب بن سکتی ہے۔

جسم کا یہ خودکار نظام عارضی خطرات سے نمٹنے کے لیے بہترین ہے، لیکن دیرپا اسٹریس (chronic stress) ہمارے پورے امیون سسٹم (immune system) کو تباہ کر دیتا ہے۔

زندگی میں پریشانیاں تو آتی جاتی رہیں گی، لیکن اپنی صحت کو داؤ پر مت لگائیں۔ روزانہ گہری سانسیں لینے کی مشق (deep breathing exercises) کریں، ورزش کو معمول بنائیں، اور اپنے پیاروں کے ساتھ وقت گزاریں۔

اگر آپ کو لگتا ہے کہ اسٹریس آپ کے بس سے باہر ہو رہا ہے، تو کسی پیشہ ور ماہرِ نفسیات (professional psychologist) سے بات کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔

آج ہی سے اپنے جسم کا خیال رکھیں، کیونکہ صحت ہے تو جہان ہے! آپ اسٹریس مینیج کرنے کے لیے کیا کرتے ہیں؟ نیچے کمنٹس میں ضرور بتائیں۔
Dr Nasir Javed
MBBS, MCPS (Psych)

#MentalHealthMatters #StressManagement #HealthyLiving #bodyandmind
:258
What are populist leaders?

Keeping your political views aside, understanding populism can help you understand national and world politics much better.

https://youtu.be/CP4jUTg_PwE?si=yWLuKdXjBLX2NoTb
:260
A British Airways pilot prepares to ditch a Boeing 747 in the ocean after all four engines fail mid-flight. In the tense silence of a powerless glide, the crew suddenly gets the best news possible. A unique event that changed the history of flying forever. 🌍✈️


https://www.facebook.com/share/v/1DRtrgW291/
:261
Is AI threat to humanity? During an experiment at OpenAI, AI agents developed dangerous capabilities. They learnt cheating tricks, made secret society, hacked internet, and became out of control. The outcome of experiment is eye opening.

https://youtu.be/ujkD4SxPKOI?si=XNZv-tnvMBfR4QX6
:266
:267
کیا روس کو یوکرین میں کھلی چھٹی مل جائے گی؟ کیا امریکہ پیچھے ہٹ جائے گا؟ نجم سیٹھی کا تجزیہ
https://youtu.be/XcEL1Z8Eig4?si=F9ba1hwWVDV3CXmI
:263
نکولا ٹیسلا کے پر اسرار کائناتی راز جو آج 83 سال بعد سچ ثابت ہو رہے ہیں
https://www.facebook.com/share/v/1DKtHW7cuL/
:265
If we get a picture or vedio from internet or WhatsApp, like Good Morning, can it be unsafe?

Yes. Someone can use an attractive Good Morning picture or video as bait for phishing. However, there is an important difference between receiving an ordinary image and receiving a malicious file disguised as an image.

1. Can an ordinary picture be dangerous?

Normally, a JPG, PNG, or ordinary MP4 video is safe to view, particularly when opened in an updated version of WhatsApp, Chrome, or your phone's gallery.

An image does not normally contain executable instructions. Simply downloading or viewing it does not give someone access to your passwords, bank accounts, or microphone.

However, there are some exceptions.



Can someone attack you without your clicking anything?

Yes, technically. These are sometimes called zero-click attacks.

For example, an attacker may create a specially crafted image or video that exploits a vulnerability in the software processing it. In some cases, the attack can occur automatically when a messaging app processes the file.

Such attacks have occurred in real life, but they are relatively uncommon and often require sophisticated techniques.

Keeping WhatsApp, Chrome, Android or iOS updated significantly reduces this risk.

What about Good Morning pictures in WhatsApp groups?

Millions of people exchange Good Morning images and videos daily.

For an ordinary image received from a friend or group:

Viewing it is generally safe.

Saving it to your gallery is generally safe.

Forwarding it does not normally execute malicious code.

A picture cannot ordinarily activate your microphone or read your contacts.

But be suspicious if the message asks you to open a link, download an APK, install an application, enter an OTP, or provide account information.
:268
Vikings are unbelievable. Coming from Norway and Sweden, they took Ireland, France, England, Italy, Spain and more.

Watch this video for the interesting story.
https://youtu.be/0n3cqhBgQwA?si=IF3GYTmDgbO6LmQr
:269
وقت آ گیا ہے کہ یا تو سائنس سے ہمیشہ کے لیے جان چھڑائیں یا اسے مکمل طور پر حقیقت تسلیم کریں
https://www.facebook.com/share/v/1CAFPPTHqS/
:271
:272
:273